ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ملک کا نوجوان طبقہ اورطلبہ بی جے پی کے خلاف،عوام نفرت کی سیاست سے پریشان

ملک کا نوجوان طبقہ اورطلبہ بی جے پی کے خلاف،عوام نفرت کی سیاست سے پریشان

Wed, 01 Mar 2017 10:48:45  SO Admin   S.O. News Service

کجریوال نے گرمہیرکورکودھمکی دینے و الے بی جے پی لیڈرکی گرفتاری کامطالبہ کیا،دہلی پولیس پربھی تنقید

نئی دہلی28فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیراعلیٰ اورآپ کنوینراروندکیجریوال نے دعویٰ کیاہے کہ بی جے پی اور اس کی اسٹوڈنٹ یونٹ اے بی وی پی سے ملک کا نوجوان اور تمام طلبہ ناراض ہیں اور بی جے پی کے خلاف ہوگئے ہیں۔ اروندکجریوال نے منگل کو کہا کہ آج ملک بھرمیں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اسٹوڈنٹ یونٹ اے بی وی پی کے جرائم سے ملک کا نوجوان اور تمام طلبہ ناراض ہیں اوربی جے پی کے خلاف ہو گئے ہیں۔ بی جے پی اس ملک میں نفرت کی گندی سیاست کر رہی ہے جسے اس ملک کا نوجوان کوپسندنہیں کر رہاہے۔ بی جے پی پر نفرت پھیلانے کاالزام لگاتے ہوئے کیجریوال نے کہاکہ دہلی کاوزیراعلیٰ ہونے کے ناطے مجھے دہلی کے لوگوں کی حفاظت کی فکر ہے، لیکن دہلی پولیس مرکزی حکومت کے پاس ہے اور ہم مرکز کی مودی حکومت سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ دہلی کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ دہلی یونیورسٹی میں غنڈہ گردی کرنے والے اورگرمیہرکورکے ساتھ بے حیائی کرنے والے اے بی وی پی اور بی جے پی کے کارکنوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔ آپ کنوینر نے الزام لگایا کہ کہاکہ بی جے پی حکومت مرکزی حکومت کے تابع آنے والی دہلی پولیس اس وجہ سے کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے کیونکہ وہ بی جے پی کی طالب علم یونٹ اے بی وی پی کے کارکن ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہر سرپرست اپنے بچوں کی حفاظت کو لے کر فکر مند ہے کیونکہ بی جے پی اور اے بی وی پی کے کارکن کسی بھی طالب علم کو پکڑ کر اس پر حملہ کر دیتے ہیں۔ ملک کی عوام اس نفرت اور جرم کی سیاست سے پریشان ہوچکی ہے۔


Share: